ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو میں 100”شی“ بیت الخلاء تعمیر کئے جائیں گے، بجٹ میں اعلان کے بعد بی بی ایم پی کی جانب سے تیاری

بنگلورو میں 100”شی“ بیت الخلاء تعمیر کئے جائیں گے، بجٹ میں اعلان کے بعد بی بی ایم پی کی جانب سے تیاری

Mon, 20 Feb 2023 11:56:31    S.O. News Service

بنگلورو،20/فروری (ایس او  نیوز)ریاستی حکومت نے اپنے بجٹ میں شہر بنگلور وکے معروف ترین علاقوں جیسے سٹی مارکیٹ،کمرشیل علاقوں میں پیشہ ور خواتین کے لئے250”شی“ بیت الخلاء کی تعمیر کا اعلان کیا ہے- حکومت کے اس اعلان کے ساتھ ہی بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) نے پہلے مرحلہ میں 100”شی“ بیت الخلاء کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے،جس میں 4بیت الخلاء،ایک حمام خانہ اور بیک وقت چار تا پانچ بچوں کو دودھ پلانے کی جگہ دستیاب رہے گی- داخلہ مفت ہوگا اور آغاز مارچ میں ممکن ہے-

ذرائع کے مطابق بی بی ایم پی نے شہر کے تمام آٹھوں زونس میں 100مقامات کی نشاندہی کی ہے،جو اکثر میدان،پارک،فٹ پاتھ کا علاقہ،اسکول،کالج اور اہم اداروں پر مشتمل علاقے ہیں - بی بی ایم پی افسران نے بتا یا کہ راجا راجیشوری نگراور مہا دیو پورہ زونس میں فی زون17،ویسٹ،ایسٹ اور ساؤتھ زونس میں فی زون16،بومنہلی میں 14،داسرہلی اور یلہنکا زونس میں فی زون2مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے- اس سلسلہ میں بی بی ایم پی کے چیف انجینئر برائے شعبہ کوڑا کرکٹ،پراوین لنگیا نے بتا یا کہ پہلے مرحلہ میں 100”شی“ بیت الخلاء کی تعمیر کے لئے ٹنڈر طلب کیا گیا ہے اور بی بی ایم پی رقم خرچ نہیں کر رہا ہے -انہوں نے بتا یا کہ مارچ کے ماہ میں ”شی“ بیت الخلاء کا افتتاح عمل میں لایا جا ئے گا-

انہوں نے بتا یا کہ شہر میں خواتین کو مارکیٹ ودیگر مصروف ترین علاقوں میں بیت الخلاء کی سہولت نہ ہونے اور بچوں کو دودھ پلانے جگہ کی قلت کو مد نظر رکھتے ہو ئے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے- بتا یا جا تا ہے کہ”شی“ بیت الخلاء میں بچوں کو دودھ پلانے یا کپڑے پہنانے کی وہسلی،سیانٹری پیڈ مشن،ود کار سنسار مشن،آئیز،گرانائٹ فلور،ایل ای ڈی لائٹ،بیت الخلاء کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے-


Share: